لاڑکانہ:نجات مہران آپریشن کا دباؤ، 7 انعام یافتہ سمیت 16 مفرور ملزمان نے ہتھیار ڈال دئیے

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) سندھ حکومت کے احکامات پر جاری نجات مھران آپریشن کے بڑھتے دباٶ کے نتیجے میں انتہائی سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 07 انعام یافته مفرور ملزمان سمیت 16 مفرور ملزمان نے سرینڈر کردیا ہے، پولیس کے آگے سرینڈر کرنے والوں میں 50 لاکھ انعام یافته شریف ڈاھانی، 30 لاکھ انعام یافته اکبر ڈاھانی، 30 لاکھ انعام یافته صیفل ڈاھانی، 10 لاکھ انعام یافته اکبر سومرو، 05 لاکھ انعام یافته رابیل ڈاھانی، 05 لاکھ انعام یافته اصغر ڈاھانی، 05 لاکھ انعام یافته بھورو ڈاھانی سمیت 09 دیگر مفرور ملزمان شهمیر ڈاھانی، عمران عرف شاکا ڈاھانی، برکت ڈاھانی، گلاب ڈاھانی، اعجاز ڈاھانی، مانجھی ڈاھانی، اکبر ڈاھانی، حمیر ڈاھانی اور شعبان خروس شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق سرینڈر کرنے والے ملزمان کا تعلق ڈاھانی گینگ سے ہے۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کا کہنا ہے کہ پولیس کا نجات مھران آپریشن ڈاکوٶں کے مکمل خاتمے اور امن و امان کی بحالی تک جاری رہیگا، عوام کی جان و مال کے تحفظ جراٸم کے خاتمے اور علاقے میں امن وامان کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button