مونی رائے پاپارازی پربرس پڑیں

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بھارتی فلموں اور ٹیلی ویژن کی اداکارہ مونی رائے گزشتہ روز ممبئی کے علاقے باندرہ میں ایک ریسٹورنٹ سے باہر نکلیں تو پاپارازی مسلسل گاڑی کے قریب سے انکی ویڈیو بناتے رہے۔ اس پر مونی رائے نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے درشت لہجے میں کہا اسے بند کرو۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا اداروں کے مطابق 41 سالہ مونی رائے اپنی دوست انوشا ڈنڈیکر کے ساتھ ایک ریسٹورنٹ سے نکلیں تو پاپارازی نے انکی ویڈیو بنانا شروع کر دی۔

اس موقع کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں مونی اس وقت واضح طور پر ناراض نظر آئیں جب فوٹوگرافرز ان کے گاڑی میں بیٹھ جانے کے بعد بھی مسلسل ویڈیوز بناتے اور تصاویر کھینچتے رہے۔ آخرکار مونی نے غصے میں پاپارازی سے کہا کہ وہ ریکارڈنگ بند کریں۔

کلپ میں مونی کو ریسٹورنٹ سے باہر نکلتے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں پاپا رازی نے ان کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے کے لیے انہیں گھیر لیا۔ ابتدا میں تو انھوں نے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا، لیکن مسلسل فلم بندی  پر وہ اشتعال میں آگئیں اور گاڑی میں بیٹھنے کے بعد بھی ویڈیو بنانے پر فوٹو گرافرز پر ناراض ہوئیں۔

ان کی دوست انوشا نے صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش کی، فوٹوگرافروں کو فلم بندی روکنے کا اشارہ کیا اور مونی کو تسلی دیتی ہوئی بھی نظر آئیں۔

جہاں تک کام کا تعلق ہے تو مونی آخری بار  ہدایت کار ڈیوڈ دھون کی فلم  ’ہے جوانی تو عشق ہونا ہے‘ میں نظر آئیں۔ جس میں  ورون دھاون، پوجا ہیگڑے اور مرنال ٹھاکر بھی شامل تھے۔ تاہم فلم باکس آفس پر زیادہ کامیابی حاصل نہ کرسکی۔

مزید خبریں

Back to top button