منی لانڈرنگ کیس: پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر آئندہ سماعت میں دلائل طلب

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) سپیشل سینٹرل کورٹ میں ایف آئی اے کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی طبیعت کی خرابی کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے پرویز الٰہی کی جانب سے دائر بریت کی درخواست پر آئندہ سماعت میں دلائل طلب کر لیے۔
عدالت نے پرویز الٰہی کی بہو زارا الٰہی کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے رکھا ہے، جبکہ اسی کیس میں مونس الٰہی کو پہلے ہی اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان پر مشکوک بینک ٹرانزیکشنز کے ذریعے اربوں روپے کی مبینہ منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں۔ کیس میں نامزد دیگر ملزمان کے خلاف بھی قانونی کارروائی جاری ہے۔



