یورپ بھیجنے کا جھانسہ، 12 پاکستانی نوجوان ایران میں اغوا،گھروالوں سے تاوان طلب

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کے 12 نوجوانوں کو انسانی اسمگلروں نے یورپ بھجوانےکا جھانسہ دےکر ایران میں اغوا کرلیا۔
انسانی اسمگلروں نے پاکستانی نوجوانوں پر تشددکرکے ویڈیو گھر والوں کو بھجوادی ہے اور تاوان طلب کیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے لاہور زون کے مطابق ان 12 پاکستانی نوجوانوں سے براستہ ایران اٹلی بھجوانے کے نام پر پیسے لیے گئے تھے۔
ترجمان کے مطابق مقدمہ درج کرکے انسانی اسمگلروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ نوجوانوں کی بازیابی کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق نوجوانوں کا سراغ لگانے کے لیے بیرون ملک متعلقہ اداروں سے بھی رابطے جاری ہیں۔



