تمام بجلی گھر اور پل تباہ کر دیں گے، حملے میری اجازت تک جاری رہیں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے توانائی اہداف کو آخری مرحلے میں نشانہ بنایا جائے گا اور تمام بجلی گھروں کو تباہ کر دیا جائے گا۔

فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر امریکی حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک وہ خود یہ نہ کہیں کہ "اب کافی ہے”۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا ایران کے تمام پل بھی تباہ کر دے گا۔ ان کے بقول ایران میں ابھی کچھ جنگی صلاحیت باقی ہے، تاہم وہ بہت محدود رہ گئی ہے اور بالآخر ایران مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور ہو جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ امریکی نمائندوں نے منگل کے روز ایران کے ساتھ مذاکرات بھی کیے ہیں، تاہم انہوں نے ان بات چیت کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور خطے کی سکیورٹی صورتحال انتہائی نازک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button