بحرین اور کویت میں دشمن کے اسلحہ ذخائر کو نشانہ بنا دیا، ایران کا دعویٰ

تہران(ویب ڈیسک) ایران کی پاسدارانِ انقلاب فورس (IRGC) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحرین اور کویت میں دشمن کے اسلحہ ذخائر کو نشانہ بنایا ہے، جبکہ کویت کی علی سالم ایئربیس میں موجود ڈرون لانچنگ پیڈ پر حملے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے جاری کردہ بیان کے مطابق کویت میں کیے گئے حملے ایران پر امریکی حملوں کے جواب میں کیے گئے۔ بیان میں کہا گیا کہ علی سالم ایئربیس پر موجود ڈرون لانچنگ پیڈ کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی فورسز نے مزید کہا کہ جب تک خطے میں امریکی جارحانہ موجودگی برقرار رہے گی، تیل اور گیس کی ترسیل خطے سے باہر نہیں جانے دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے جارحانہ اقدامات کا واحد نتیجہ آبنائے ہرمز کے دوبارہ کھلنے میں مزید تاخیر ہوگا۔

پاسدارانِ انقلاب نے ایک بار پھر واضح کیا کہ خطے کی موجودہ کشیدگی کی ذمہ داری امریکی اقدامات پر عائد ہوتی ہے اور ایران اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

مزید خبریں

Back to top button