آزاد کشمیرانتخابات:بائیکاٹ یا شرکت؟ پی ٹی آئی تاحال کوئی فیصلہ نہ کرسکی

مظفرآباد(جانوڈاٹ پی کے)آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے بائیکاٹ کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) تاحال کوئی فیصلہ نہیں کرسکی۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اور  آزاد کشمیر گورننگ باڈی کے عام انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق اختلافات برقرار ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی نےآزاد کشمیر الیکشن بائیکاٹ کا فیصلہ 7 دن کے اندر نظرثانی اجلاس سےمشروط کیا تھا، 9 جولائی کو 7 دن پورے ہونے پر پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی نے تاحال اجلاس نہیں بلایا۔

آزاد کشمیرگورننگ باڈی کے الیکشن میں حصہ لینے کے فیصلے کے باوجود سیاسی کمیٹی نے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی گورننگ باڈی نے 9 جولائی کے اجلاس میں کثرت رائے سے انتخابات میں حصہ لینے کی سفارش کی تھی۔

بائیکاٹ کے فیصلے میں ابہام پر پارٹی کے 5 ٹکٹ ہولڈرز اور درخواست گزار پارٹی چھوڑ چکے ہیں، وفاق میں اپوزیشن قیادت نے بھی الیکشن بائیکاٹ کا فیصلہ جلد بازی میں نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

صدر  پی ٹی آئی آزاد کشمیر قیوم نیازی کا مؤقف ہےکہ موجودہ صورتحال غیر جانبدار اور  پُرامن انتخابات کے لیے موزوں نہیں۔

مزید خبریں

Back to top button