بدین بوری بند لاش کیس میں اہم پیش رفت، ٹنڈومحمدخان سے ایک ملزم گرفتار

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/ جانو ڈاٹ/ پی کے)ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے اپنی آ فیس میں ہنگامی پریس کا نفر نس کرتے ہو ہے بتایا کے گشتہ روز بدین میں بوری بند ملنے والی نوجوان حاکم علی شاہ کی لاش کی پوسٹ مارٹم کے بعد شروع کی گئی تحقیقات میں ابتدائی طور پر ملنے والے شواہد کی بنیاد پر بدین پولیس نے تالپور کالونی ٹنڈو محمد سے ملزم ایلیشا کو گرفتار کر لیا جس نے دوران تحقیقات اپنا جرم قبول کرتے ہوئے حاکم علی شاہ کو قتل کرنے کی وجوہات بتاتے ہوئے انکشاف کیا کے اس کی بھابھی کو اصل میں بدین کی رہائشی ہے کے ساتھ شادی سے پہلے حاکم علی شاہ کے تعلقات تھے جس کی اس نے وڈیوز بنائی ہوئی تھی جس کی بنیاد پر حاکم علی شاہ میری بھابھی کو بلیک میل کرتا رہا ہم نے کافی مرتبہ حاکم شاہ کو سمجھا یا لیکن اس پر کوئی اثر نہیں ہوا ایس ایس پی نے بتایا کے گرفتار ملزم نے واقع کے تفصیل بتا تے ہوئے کہا ہے کے واقع والے دن میں اور میرا بھائی انڈس اسپتال ٹنڈو محمد خان میں ڈیوٹی پر تھے لیکن میں کسی کام سے اپنے گھر آ یا تو حاکم علی شاہ گھر پر موجود تھا جس پر غصے میں آ کر حاکم علی شاہ اور میرے درمیاں جھگڑا ہو گیا جس پر حاکم شاہ نے مجھ پر ایک فائر کیا لیکن میں بچ اور مینے اس کو زور سے ڈہنڈا مارا وہ نیچے گر پڑا اور مینے اسی کا پسٹل چھین کر اس کو گولی ماردی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا پھر مینے اپنے بھائی کو اطلاع دی اور مینے میرے بھائی اور بھابی نے مل کر حاکم شاہ کی لاش ٹھکانے لگانے کے لیئے لاش بری می باشند کر ایک کرائی کی گاڑی میں بدین لیکر آ ئیے اور میرواہ نہر کے قریب چوری گاڑے سے اتار کر ڈرائیور کو کرایا دیکر واپس کردیا اور میرا بھائی اور بھابھی ڈی سی چوک سے نامعلوم مقام روانہ ہو گئے میں واپس ٹنڈو محمد خان آ گیا ایس ایس پی نے بتایا کے یہ ملز ایلیشا مزید کا بیان ہے لیکن مینے ڈی ایس پی بدین شکیل احمد سولنگی اور ایس ایچ او بدین علا ول خاصخیلی ایس ایچ او ٹنڈو باگو انور لغاری پر مشتمل جوائنٹ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے جو اس کیس کے اصل حقائق منظر عام پر لانے کے لیئے مزید تحقیقات کر رہے ہیں ایس ایس پی بدین نے کہا کے ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے لیکن مقتول کو بھی بری الزمہ قرار نہیں دیا جاسکتا وہ بھی اتنا قصور وار ہے جتنا کے قاتل ایس ایس پی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کے قتل کی واردات ٹنڈو محمد خان میں ہوئی ہے کیوں کہ بدین تھانے کی حد میں لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت نہیں ہو رہی تھی تو اس کی ایف آئی آر بدین تھانے میں درج کرد گئی اب جب کے یہ تصدیق ہو گئی ہے کہ مقتول حاکم علی شاہ بدین کا رہائشی ہے اور اس کو ٹنڈو محمد خان میں قتل کیا گیا ہے اب اس کا فیصلہ عدالت کریگی کے اس کیس کی سماعت کہاں ہونے چاہیئے ایس ایس پی بدین نے کہا کے میرا پریس کانفرنس کرنے کا یہ بھی مقصد ہے کے کچھ فیس بکی صحافی بغیر تحقیق کے مفروضوں پر مشتمل سوشل میڈ پر غلط بیانی کرکے کیس کو الجھانے اور پولیس کی جانب کی جانے والی تحقیقات کا رخ دوسری طرف اور سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔



