ایرانی بحریہ کی امریکا کو سخت وارننگ، ساحل پر اترنے کی کوشش حملہ آوروں کے لیے جہنم بن جائے گی

تہران(ویب ڈیسک) ایرانی بحریہ کے ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے غیر ملکی فوجی مداخلت کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی غیر ملکی فوج ایران کے ساحل پر اترنے کی کوشش کرے گی تو یہ علاقہ حملہ آوروں کے لیے جہنم بن جائے گا۔

ایرانی بحریہ کے ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایرانی سرزمین پر فوج اتارنے کا منصوبہ بنایا تھا، تاہم وہ اسے عملی شکل دینے میں ناکام رہا۔

انہوں نے امریکی صدر کے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا جن میں ایرانی بحریہ کو نقصان پہنچنے کا ذکر کیا گیا تھا۔ حبیب اللہ سیاری کا کہنا تھا کہ ایران کی بحریہ بدستور فعال اور مضبوط ہے۔

ایرانی کمانڈر نے کہا کہ ملک کی مسلح افواج کسی بھی ممکنہ خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور ایران کی سمندری حدود کا بھرپور دفاع کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button