پیپلز پارٹی کی سدھنوتی،دھیرکوٹ کے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے آزاد کشمیر کے حلقے سدھنوتی اور دھیرکوٹ میں اپنے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت کردی۔پی پی پی آزاد جموں و کشمیر امور کی انچارج فریال تالپور نے پارٹی امیدواروں کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سدھنوتی اوردھیرکوٹ سےکاغذات جمع کرانے والے پیپلز پارٹی امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے لیں۔فریال تالپور نے کہا کہ دونوں حلقوں کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ پی پی اور جے یو آئی کے درمیان اتحاد کے تناظر میں کیا گیا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ تمام پارٹی رہنماء، عہدیداران و کارکن پارٹی پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔



