یورپ میں شدید گرمی سے 2 ہزار سے زائد اموات ریکارڈ،مزید خطرناک ہیٹ ویو کی وارننگ جاری

پیرس(جانوڈاٹ پی کے)یورپ کے مختلف ملکوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔

اسپین میں جون کے مہینے میں شدید گرمی کے باعث ایک ہزار اٹھائیس افراد کی اموات ہوئیں، فرانس میں بھی ایک ہزار  افراد شدید گرمی کے سبب چل بسے۔

حکام نے اسپین، جرمنی، اٹلی، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ میں آئندہ ہفتے ایک اور شدید ہیٹ ویو آنے کا خدشہ ظاہر کردیا، پرتگال میں بھی شدید گرمی کا ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔

امریکا میں بھی خطرناک گرمی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ گرمی کی یہ لہر دراصل آنے والے وقت کی ایک جھلک ہے، آئندہ برسوں کی گرمیاں اس سے بھی زیادہ سخت ہوں گی، انہوں نے یورپ کو گرمی سے بچاؤ کے اقدامات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

ڈبلیو ایچ او نے 6 جولائی کو یورپ میں گرمی کی صورتحال اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

مزید خبریں

Back to top button