رینجرز ہیڈ کوارٹر پر بڑا حملہ، 3 دہشت گرد ہلاک، افغان نیٹ ورک بے نقاب، سیکیورٹی فورسز کا بڑا ایکشن!

کراچی(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)کراچی میں دہشت گردوں نے رینجرز ہیڈ کوارٹر پر بڑا حملہ کر کے شہر کو خون میں نہلانے کی خوفناک کوشش کی ہے جسے سیکیورٹی فورسز نے اپنی جانوں پر کھیل کر ناکام بنا دیا۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی ہر طرف کھلبلی مچ گئی اور رینجرز کے جوانوں نے پوزیشنیں سنبھال کر دہشت گردوں کو ہیڈ کوارٹر کے اندر گھسنے سے روک دیا۔ اس شدید ترین فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گردوں کو موقع پر ہی جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ ایک حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وطن کا دفاع کرتے ہوئے رینجرز کے 3 بہادر جوانوں نے بھی جامِ شہادت نوش کیا۔ سنسنی خیز انکشاف اس وقت ہوا جب زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے دہشت گرد کی شناخت ایک افغان شہری کے طور پر ہوئی، جس کے بعد کراچی سمیت ملک بھر میں ہونے والی دہشت گردی اور اسٹریٹ کرائمز میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا نیٹ ورک ایک بار پھر بری طرح بے نقاب ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حملے کے ڈانڈے بھی کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی اور افغانستان میں موجود محفوظ ٹھکانوں سے مل رہے ہیں جس پر پاکستان کی جانب سے اب آر پار کی کارروائی کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ کراچی میں ہونے والے اس بڑے حملے، افغان دہشت گرد کے اعترافات اور پاک افغان سرحد پر بننے والی نئی صورتحال کی تمام تر اندرونی اور سنسنی خیز تفصیلات جاننے کے لیے شکیل ملک کا یہ وی لاگ مکمل دیکھیں۔




