دیپال پور: نامعلوم گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق، ڈرائیور فرار

دیپال پور(اسلم بھٹی\جانوڈاٹ پی کے) حجرہ شاہ مقیم کے قریب قصور روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار تین افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ حادثے کا ذمہ دار نامعلوم گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ گاؤں قلعہ یوسف بھٹی کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 46 سالہ محمد ممتاز، 45 سالہ شعیب اختر اور 13 سالہ عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے، جو چک نمبر 27 ای بی، عارف والا کے رہائشی تھے۔

ریسکیو اہلکاروں اور ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی مکمل کی، جس کے بعد لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) اسپتال دیپال پور منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے نامعلوم گاڑی اور اس کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button