طائف میں حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام، ملبہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق،2زخمی

طائف (جانو ڈاٹ پی کے)سعودی عرب کے شہر طائف میں یمنی حوثی فورسز کی جانب سے مبینہ ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا، تاہم ڈرون کا ملبہ آبادی پر گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔سعودی سول ڈیفنس کے مطابق یمنی حوثی فورسز کی جانب سے داغے گئے ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا، تاہم اس کے ملبے کے طائف شہر میں گرنے سے جانی نقصان ہوا۔حکام کے مطابق واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا۔ ڈرون کے ملبے سے بعض عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔سعودی حکام کی جانب سے واقعے کے مزید پہلوؤں اور حملے کے مقام سے متعلق تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔



