ڈیہی میں تعلیمی ادارے تباہی کے دہانے پر،گرلزمڈل سکول6سال سے بند

ٹنڈوباگو(رپورٹ:محمد سلیم میمن/جانو ڈاٹ پی کے) تعلقہ ٹنڈوباگو کے اہم تجارتی شہر ڈیہی میں تعلیمی ادارے بدترین صورتحال سے دوچار ہیں، جہاں گرلز مڈل اسکول گزشتہ 6 سال سے تدریسی عملہ نہ ہونے کے باعث بند پڑا ہے، جبکہ طویل عرصے سے غیر فعال اسکول کی عمارت بھی زبوں حالی کا شکار ہوکر کھنڈرات میں تبدیل ہونے لگی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈیہی کے ہائر سیکنڈری اسکول کی عمارت بھی سوالات کی زد میں آگئی ہے۔ تقریباً 5 سال قبل تعمیر ہونے والی عمارت میں مختلف مقامات پر دراڑیں پڑنے سے تعمیراتی معیار پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ شہریوں نے عمارت کا تکنیکی معائنہ کرانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ طلبہ اور اساتذہ کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

دوسری جانب طلبہ کو جدید تعلیم سے ہمکنار کرنے کے لیے فراہم کیے گئے لاکھوں روپے مالیت کے کمپیوٹرز بھی ڈبوں میں بند پڑے ہیں۔ کمپیوٹرز موجود ہونے کے باوجود ان کے استعمال کا مؤثر انتظام نہ ہونے کے باعث طلبہ کمپیوٹر تعلیم اور جدید تعلیمی سہولیات سے محروم ہیں۔

ڈیہی کے بوائز اور گرلز پرائمری اسکول بھی مبینہ طور پر خستہ حال عمارتوں کے مسائل سے دوچار ہیں۔ بوائز پرائمری اسکول میں دو مرتبہ چھت کا پلاسٹر گرنے کے واقعات پیش آچکے ہیں، جن کے نتیجے میں معصوم طلبہ کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

شہریوں اور والدین کا کہنا ہے کہ ڈیہی جیسے اہم تجارتی شہر میں تعلیمی اداروں کی یہ صورتحال تشویشناک ہے۔ ایک جانب بچیوں کا اسکول برسوں سے بند ہے، جبکہ دوسری جانب فعال اسک

مزید خبریں

Back to top button