بدین میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا گیا

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ ڈاٹ/پی کے)ملک بھر کی طرح بدہن میں بھی نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؓ کی مظلومانہ شہادت کا دن یوم آ شور روایتی عقیدت احترام کے ساتھ منایا گیا بدین کے مرکزی امام بارگاہ کاشانہ زینبیہ سمیت شہر کے مختلف امام بارگاہوں میں شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیئے مجالس منعقد کی گئی بدین کے مرکزی امام بارگاہ کاشانہ زینبیہ سے ماتمی جلوس برآمد ہوا جو شہر کے معروف شاھ لطیف روڈ سے ہوتا ہوا واضیہ واہ پل پر پہنچا جہاں حزب روایت زنجیر زنی کرنے کے بعد قائد اعظم روڈ سے ہوتا ہوا ماتمی جلوس امام بارگاہ کاشانہ زینبیہ پر اختتام پذیر ہو گیاجہاں بعد نماز مغرب شام غریباں منعقد ہوئی اختتام جلوسوں کی نگرانی کے لئے ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی اور ڈپٹی کمشنر حاجی یاسر بھٹی کی جانب سے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیئے گئے، پولیس کے ساتھ رینجرز کی بھی بڑی نفری ماتمی جلوس کی نگرانی پر مامور ۔ بدین شہر کے امام بارگاہ سجادیہ سمیت دوسرے چھوٹے چھوٹے امام بارگاہوں سے برآمد ہونے والے ماتمی جلوس بھی مرکزی جلوس میں شامل ہو گئے جن میں بھی عزاداروں کی بڑی تعداد شامل تھی محکمہ صحت کی جانب سے ڈاکٹر وسیم خواجہ اے ڈی او کی نگرانی میں ایک گشتی اور ایک شاہنواز بھٹو چوک پر میڈیکل کیمپ لگائےگئے دوسری طرف جماعت اہلسنت سمیت بدین کے شہریوں کی جانب سے جگہ جگہ پر پانی اور شربت کی سبیلیں لگائی گئی ہیں اور لنگر گا۔ جی اہتمام کیا گیا ہے ۔



