بدین،یوم عاشورایس ایس پی قمر رضا جسکانی کا سکیورٹی انتظامات کاجائزہ

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)10محرم الحرام کے موقع پر ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے کمانڈر تھر رینجرز برگیڈیئر اصغر حسین،ونگ کمانڈر تھر رینجرز32ونگ لیفٹیننٹ کرنل عبدالجبار اور ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی کے ہمراہ بدین شہر میں مرکزی جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔وفد نے شاہنواز چوک پہنچ کر مرکزی جلوس کے روٹس سیکیورٹی پوائنٹس، داخلی و خارجی راستوں اور دیگر انتظامات کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر جلوس کے منتظمین سے بھی ملاقات کی گئی اور سیکیورٹی سمیت باہمی تعاون کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے کمانڈر تھر رینجرز برگیڈیئر اصغر حسین کو مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے کیے گئے انتظامات، پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باہمی رابطے، تعینات نفری اور مجموعی سیکیورٹی پلان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی دریں اثناء، 10 محرم الحرام کے موقع پر ضلع بدین بھر میں برآمد ہونے والے تمام جلوس اپنے روایتی راستوں پر پرامن انداز میں رواں دواں ہیں۔ عزاداران کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے پولیس رینجرز اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے فول پروف اور سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو برقرار رکھنے کے لیے متبادل ٹریفک روٹس بھی مقرر کیے گئے ہیں، جہاں ٹریفک پولیس کے افسران و جوان اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں تاکہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اس موقع پر ڈی ایس پی بدین پیر شبیر حیدر سمیت دیگر پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔

مزید خبریں

Back to top button