بدین:شہدائے کربلا کی یاد میں ماتمی جلوس برآمد

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)شہدائے کربلا کی یاد میں ماتمی جلوس برآمد گولارچی کے قریب 13 میل اسٹاپ سے شہدائے کربلا کی یاد میں جلوس برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں پر گامزن ہے۔ جلوس میں عزادارانِ امام حسینؑ کی بڑی تعداد شریک ہے اور شرکاء نوحہ خوانی و ماتم کرتے ہوئے اپنے عقیدت بھرے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں ذرائع کے مطابق جلوس کچھ ہی دیر میں شہید فاضل راہو چوک پہنچے گا جہاں عزادارانِ امام حسینؑ کی جانب سے نوحہ خوانی، زنجیر زنی اور سینہ زنی کی جائے گی۔ بعد ازاں جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ الحیدری پہنچے گا

مرکزی امام بارگاہ الحیدری میں جلوس کے اختتام پر مجلسِ عزاء منعقد ہوگی، جس میں علمائے کرام شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں اور فلسفۂ حسینی پر روشنی ڈالیں گے۔ جلوس کے راستوں پر سیکیورٹی اور انتظامی انتظامات بھی کیے گئے ہیں تاکہ عزاداران کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے

مزید خبریں

Back to top button