وینزویلا زلزلہ: صدر آصف زرداری کا اظہارِ افسوس، یکجہتی کا اعلان

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وینزویلا میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے عوام وینزویلا کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور اس مشکل گھڑی میں ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ صدر مملکت نے متاثرہ افراد کے لیے ہمت، حوصلے اور استقامت کی بھی دعا کی۔

آصف علی زرداری نے امید ظاہر کی کہ وینزویلا کے عوام اس قدرتی آفت کا بہادری، عزم اور یکجہتی کے ساتھ مقابلہ کریں گے اور امدادی و ریسکیو سرگرمیاں متاثرین تک بروقت مدد پہنچانے میں کامیاب ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں وینزویلا کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہے۔

مزید خبریں

Back to top button