بدین کی نہروں کی صفائی کو 20سال گزرگئے،پانی ٹیل تک پہنچنا مشکل ہوگیا

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)بدین ضلع کی نہروں کی گزشتہ20سال سے زائد عرصہ گزر گیا ہے صفائی نہ ہونے کے باعث پوچھڑ کے آبادگار شدید پانی بحران کا شکار ہو گئے ہیں نہروں اور شاخوں میں مٹی،گھاس اور گادجمع ہونے کے سبب پانی شاخ کے آخری سرے تک نہیں پہنچ رہا جس سے زرعی زمینیں بنجر ہونے لگی ہیں اور کاشتکار سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔متاثرہ آبادگاروں کے مطابق پانی کی مسلسل قلت نے ان کی زرعی سرگرمیاں کو شدید متاثر کیا ہے، فصلیں تباہ ہو رہی ہیں جبکہ کئی خاندان معاشی مشکلات کے باعث نقل مکانی پر مجبور ہو رہے ہیں آبادگاروں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت شاخ کی صفائی نہ کی گئی تو صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہےآبادگاروں نے سیکریٹری ایریگیشن ظریف کھیڑو، ایم ڈی سیڈا منصور میمن، چیئرمین لیفٹ بینک ایریا واٹر بورڈ واحد کندھر اور ایکسئن گونی کینال اعجاز سہتو سے مطالبہ کیا ہے کہ شاخ ماڑی وسایو کی منڈھ سے پوچھڑ تک فوری طور پر صفائی (کھدائی) کرائی جائے تاکہ پانی کی منصفانہ فراہمی یقینی بنائی جا سکے اور آبادگاروں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔



