ٹھٹھہ میں قدیمی عزاداری کے موقع پر زائرین کیلئے موکب قائم، نیاز، سبیل اور طبی امداد کا انتظام

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے)ٹھٹھہ شوگر مل سجاول روڈ پر اراکین انجمن کاروانِ حسین علیہ السلام (میرجت برادران)، امام بارگاہ عون و محمد علیہ السلام (سادات برادران) پرانی کیمپ، اور امام بارگاہ جاگیر علی اکبر علیہ السلام بگھاڑ موری کی جانب سے امام بارگاہ شاہِ نجف ٹھٹھہ میں قدیمی روایتی ماتم اور شہزادہ قاسم علیہ السلام کی مہندی میں پیدل آنے والے دور دراز علاقوں چوہڑ جمالی، جاتی، سجاول، ڈرو، بٹھورو اور دیگر علاقوں سے آنے والے مومنین کے لیے موکب قائم کیا گیا ہے۔
جس میں نیاز، شربت کی سبیل، ٹھنڈے پانی کی سبیل، اور طبی امدادی کیمپ کے لیے سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروس 1122 کی ایمبولینس کا انتظام کیا گیا ہے۔
اس موقع پر رہنماؤں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ عزاداری قدیمی عزاداری ہے، جس کے سلسلے میں ہم یہاں موکب قائم کر کے ہزاروں کی تعداد میں آنے والے مومنین کو سہولتیں فراہم کرتے ہیں۔ اور 1122 ایمبولینس انتظامیہ وزیر احمد زنئور، اسد علی میمن اور ان کے فیلڈ اسٹاف کے بے حد مشکور ہیں جو یہاں ہمارے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔



