بدین میں ڈاکوؤں کی واردات، محنت کش کو تشدد کا نشانہ بنا کر لوڈر رکشہ اور کمائی چھین لی گئی

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)بدین ضلع میں منشیات کے کاروبار سمیت بد امنی اور لوٹ کی وارداتیں عروج پر ہیں گزشتہ رات تلہار شہر میں لوڈر پھٹّی رکشے پر آلو اور پیاز فروخت کرکے مزدوری کرنے والے ٹنڈوباگو شہر کے رہائشی محنت کش کریم بخش ہالیپوٹو، جو اپنی بیٹی کو وکالت کی تعلیم دلا رہے ہیں دھاری کمانے کے بعد ٹنڈو باگو جارہے تھے کے تلہار ٹنڈوباگو روڈ پر چانری اسٹاپ کے قریب ڈاکوؤں نے اس کو روک لیا اور ملزمان نے انہیں بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کو رسیوں سے باندھ کر سڑک پر پھینک دیا اور اس کی روزی روٹی کا واحد ذریعہ لوڈر رکشہ اور دھاڑی کی کمائی چھین کر فرار ہو گئے متاثرہ شخص اور اہلِ علاقہ نے ایس ایس پی سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا جائے اور انصاف فراہم کیا جائے محنت کش کریم بخش ھالیپوٹہ کے مجرموں کو گرفتار کرکے اس کا چھنا گیا رکشہ لوڈر برآمد کرایا جائے۔



