مری میں 10 روز سے انٹرنیٹ سروس معطل، شہری و سیاح شدید مشکلات کا شکار

مری(جانوڈاٹ پی کے)ملکۂ کوہسار مری میں گزشتہ 10 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔

ڈپٹی کمشنر ظہیر شیرازی کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کی حالیہ صورتِ حال کے پیشِ نظر مری میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے۔

ڈی سی کے مطابق سگنل ٹاورز مری کشمیر کے سنگم پر نصب ہیں، کشمیر میں انٹرنیٹ بند ہونے کی وجہ سے مری، کوٹلی ستیاں بھی متاثر ہیں۔

انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سیاحوں، کاروباری حلقوں، تعلیمی اداروں، دفاتر میں کام کرنے والے بھی مشکلات سے دو چار ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button