مفاہمتی یادداشت کا متن درست نہیں، ایرانی میڈیا کا دعویٰ

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ کی جانب سے ایران اور امریکا کے درمیان مبینہ مفاہمتی یادداشت کے حوالے سے شائع کیا گیا متن درست نہیں اور اس میں متعدد خامیاں موجود ہیں۔ایرانی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایران اورامریکا نےتاحال مفاہمتی یادداشت کا باضابطہ اورمکمل متن جاری نہیں کیا،اس لیےمختلف ذرائع سے سامنے آنے والی تفصیلات کو حتمی یا مستند قرار نہیں دیا جا سکتا۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بلومبرگ کے شائع کردہ متن میں کئی نکات حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتے، جبکہ آبنائے ہرمز سے متعلق بیان کی گئی بعض تفصیلات بھی درست نہیں ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق فریقین کےدرمیان طے پانےوالی مفاہمتی یادداشت کا اصل اورمکمل متن دستخطی عمل مکمل ہونے کے بعد باضابطہ طور پر جاری کیا جائےگا، جس کے بعد ہی معاہدے کی حقیقی شرائط اور نکات واضح ہو سکیں گے۔

ایران اور امریکا ایک دوسرے کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کریں گے،معاہدے کے14نکات سامنے آگئے

مزید خبریں

Back to top button