سندھ کی ترقی،خوشحالی،امن اور محبت کی طرف بڑھناچاہئے جو ہماری نسلوں کی بقا ہے،سسئی پلیجو

ٹھٹھہ(جاوید لطیف میمن/جانوڈاٹ پی کے)سابق صوبائی وزیر اور سینیٹر سسئی پلیجو نے پیپلز کلچرل ونگ حیدرآباد ریجن کے جنرل سیکریٹری ربڈنو جت کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ربڈنو جت پی کا وفادار اور بہادر رہنما تھا۔ اس نے ماضی میں جیلوں کی سختیاں سہیں لیکن پارٹی سے وفادار رہا۔ اس کے قتل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ مادی مفادات اور انا کی وجہ سے سندھی لوگ اپنا بڑا نقصان کر رہے ہیں۔ ہمیں ضد اور ذاتی مسائل کو ایک طرف رکھ کر ملک اور سندھ کی ترقی، خوشحالی، امن اور محبت کی طرف بڑھنا چاہیے، جو ہماری نسلوں کی بقا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ربڈنو جت کے دکھی خاندان کے ساتھ اس غم کی گھڑی میں شریک ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ربڈنو جت کے قتل میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر ورثا کو انصاف فراہم کیا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button