بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے)بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی 4.3 ریکارڈ کی گئی۔بلوچستان کے ضلع ژوب اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ژوب سے 70 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا، جبکہ اس کی گہرائی 88 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

مزید خبریں

Back to top button