بھارتی فضائیہ کاایک اورطیارہ گرکرٹکڑےٹکڑے ہوگیا،5افسرہلاک

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بھارت کی ایئرفورس کا ٹرانسپورٹ طیارہ شمال مشرقی ریاست آسام میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوارتمام پانچ فضائی اہلکار ہلاک ہوگئے۔حادثے کا شکار ہونے والا بھارتی فضائیہ کا اینٹونوف اے این-32 طیارہ دو انجنوں پر مشتمل درمیانے درجے کا ٹرانسپورٹ طیارہ ہوتا ہے جو فوجی اہلکاروں، اسلحے اور سامان کی نقل و حمل کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔بھارتی فضائیہ کے مطابق حادثہ ہفتے کے روز آسام کے ضلع جورہاٹ کے قریب ایک معمول کی پرواز کے دوران پیش آیا۔بھارتی فضائیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ طیارہ اچانک حادثے کا شکار ہو گیا جس کے بعد امدادی اور ریسکیو ٹیموں کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا تھا۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ابتدائی شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کی نشر کردہ تصاویر میں حادثے کے مقام سے سیاہ دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے، جبکہ طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو کر کئی حصوں میں بٹ گیا۔



