ایران امریکا مذاکرات میں نئی پیش رفت، قطری اعلیٰ سطحی وفد تہران پہنچ گیا

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران اور امریکا کے درمیان جاری سفارتی رابطوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ثالثی کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے قطر کا ایک اعلیٰ سطحی وفد تہران پہنچ گیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق وفد کی قیادت قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ کے مشیر کر رہے ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان جاری مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے سرگرم ہیں۔

وفد کے دورے کا مقصد حالیہ مذاکرات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینا اور مستقبل میں ممکنہ سفارتی پیش رفت پر بات چیت کرنا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ دورہ گزشتہ ہفتے ہونے والے مذاکرات کے تسلسل کا حصہ ہے، جس میں قطر ایک بار پھر ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کردار ادا کر رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ قطر کا یہ اقدام خطے میں کشیدگی میں کمی اور ممکنہ معاہدے کی سمت ایک اہم پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button