لاس اینجلس میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی شاندار افتتاحی تقریب، میوزیکل پرفارمنس نے سماں باندھ دیا


لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے تیسرے میزبان ملک امریکا کے شہر لاس اینجلس میں بھی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں معروف موسیقاروں اور بینڈز کی شاندار پرفارمنس نے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔
امریکا اور پیراگوئے کے درمیان میچ سے قبل ہونے والی تقریب میں مختلف فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، جس پر اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں تماشائی جھوم اٹھے اور تقریب کو بھرپور داد دی۔
اس سے قبل کینیڈا میں بھی ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی تھی، جبکہ ایونٹ کا باقاعدہ آغاز میکسیکو میں ہونے والی شاندار تقریب سے ہوا تھا جہاں شکیرا اور برنا بوائے کی پرفارمنس عالمی توجہ کا مرکز بنی تھی۔