کھوسکی پولیس کی بڑی کارروائی، کراچی سے منشیات کی بھاری کھیپ برآمد، 2 ملزمان گرفتار

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)کھوسکی پولیس کی کامیاب کارروائی کراچی سے کھوسکی لائی جانے والی مصر صحت انڈین سفینہ چھالیہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی تفصیل کے مطابق بین الاضلاعی خاتون سفینا سپلائر سمیت 2 ملزمان گرفتار، 11 ہزار سفینا ساشے برآمد ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات اور گھٹکہ مافیا کے خلاف جاری کارروائیوں کے سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ کھو سکی انسپکٹر غلام قادر سرکی نے انٹیلیجنس بیسڈ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ہونڈا سٹی کار سے 11,000 سفینا ساشے برآمد کر لیے کارروائی کے دوران بین الاضلاعی سفینا سپلائر خاتون عائشہ یوسفزئی اور اس کے ساتھی عبدالجبار آرائیں کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق گھارو سے ہے ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ سفینا کی مذکورہ کھیپ کراچی سے کھوسکی سپلائی کرنے جا رہے تھے، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ کھوسکی پر گٹکہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس اس بات کا بھی جائزہ لے رہی ہے کہ اس غیر قانونی کاروبار میں مزید کون کون سے عناصر ملوث ہیں



