مہمند میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک خارجی افغان شہری نکلا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے فتنہ الخوارج اور افغانستان کے درمیان روابط کے مزید شواہد ایک بار پھر منظر عام پر آگئے۔

سکیورٹی فورسز نے مہمند کے پہاڑی علاقے شیخ بانڈہ میں کامیاب کارروائی میں 2 خوارجیوں کو جہنم واصل کر دیا، جہنم واصل ہونے والا ایک خارجی افغان شہری نکلا، ہلاک خوارج کے پاس سے افغان امارتی شناختی کارڈ، غیر ملکی کرنسی ، جدید اسلحہ اور خود کش جیکٹ بھی برآمد ہوئی۔

جہنم واصل افغان خوارجی کے افغان اماراتی شناختی کارڈ پر اس کا نام عمر بیلال واضح طور پر درج ہے، جہنم واصل ہونے والا افغان خارجی عمر بیلال افغانستان کے صوبہ خوست کا رہنے والا تھا۔

سکیورٹی فورسز نے یہ کامیاب کارروائی 4 جون 2026 کو کی جس کے دوران دو خوارجیوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

دفاعی ماہرین کے مطابق شناخت ہونے والا افغان خوارجی ثبوت ہے کہ فتنہ الخوارج اور افغان طالبان رجیم کا گٹھ جوڑ پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان بارہا عالمی سطح پر دہشت گردی کیلئے افغانستان کی سرزمین کے استعمال کے شواہد پیش کر چکا ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button