ترقیاتی کام مکمل نہ ہونے اور پانی کی وارا بندی کے خلاف ساکرو ٹمکا اسٹاپ پر عوام کا احتجاج اور دھرنہ ٹریفک 3 گھنٹے سے معطل

ٹھٹہ (جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے)غلام اللہ، ٹھٹھہ ساکرو گھوڑاباری روڈ تین گھنٹوں سے بند، ٹریفک معطل۔ مختلف گاؤں کی سڑکوں کا کام مکمل نہ ہونے اور پانی کی قلت کے خلاف مقامی لوگوں نے روڈ بند کر کے دھرنا دے دیا، روڈ بلاک کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گاؤں حاجی گل محمد چانڈیو، گاؤں مولوی محمد اشرف چانڈیو کے رہائشیوں غلام مصطفیٰ چانڈیو، عبداللہ چانڈیو، نظیر چانڈیو، بشیر چانڈیو اور دیگر کی قیادت میں مقامی لوگوں نے ٹمکا چوک، ساکرو گولائی پر روڈ بند کر کے دھرنا دیا، جس کی وجہ سے ٹریفک مکمل طور پر معطل ہو گئی۔ روڈ کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
ابھی تک کسی بھی منتخب نمائندے یا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے احتجاج کرنے والوں سے رابطہ نہیں کیا گیا۔
اس موقع پر گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں کیے جاتے، روڈ بلاک رہے گا۔



