سجاول قتل کیس کا فیصلہ، مرکزی ملزم کو سزائے موت، دو ملزمان بری

سجاول(جانوڈاٹ پی کے)فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج اعجاز علی شاہ نے تین سال پرانے قتل مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم فقیر محمد کنڈرا کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

عدالت نے گواہوں کے بیانات اور پیش کیے گئے شواہد کی روشنی میں ملزم فقیر محمد کنڈرا کو دھنی بخش کنڈرا کے قتل کا مجرم قرار دیا۔ یہ واقعہ سال 2022 میں تھانہ بنون کی حدود میں پیش آیا تھا۔

مقتول دھنی بخش کنڈرا کے قتل کا مقدمہ ان کے والد محمد رمضان کنڈرا کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، جس کی سماعت فرسٹ ایڈیشنل سیشن عدالت میں جاری تھی۔

عدالت نے مقدمے میں نامزد دیگر دو ملزمان گل محمد اور فیض محمد کنڈرا کو شواہد ناکافی ہونے پر باعزت بری کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔

استغاثہ کی جانب سے اے ڈی پی پی منور علی دایو نے مقدمے کی پیروی کی اور عدالت کے سامنے شواہد و دلائل پیش کیے۔

عدالتی فیصلہ سنائے جانے کے بعد مقتول کے ورثا نے اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ قانونی کارروائی مکمل ہونے پر سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے۔

مزید خبریں

Back to top button