ٹھٹھہ: شیرازی برادران سے عوام کی بڑی تعداد کی ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا گیا

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن \ جانوڈاٹ پی کے)ضلع ٹھٹھہ کے سابق ناظم، سینیٹر اور ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کی سیاست پر کے اھم کردار اور سیاسی ساکھ رکھنے والے اھم رھنما سید شفقت حسین شاہ شیرازی اور ضلع ٹھٹھہ سے منتخب رکن سندہ اسمبلی اور زکوات و عشر اور اوقاف سمیت مذھبی امور سندہ کے صوبائی وزیر سید ریاض حسین شاہ شیرازی سے عوام کی بڑی تعداد نے ان کی آفس میں ان سے ملاقات کی اور درپیش مسائل سے اگاہ کیا اس موقع پر سید شفقت حسین شاہ شیرازی اور سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے بات کرتے ہوئے کہا کے شیرازی برادران اور ٹھٹھہ اور سجاول کی عوام ایک جسم اور جان ہیں اور شیرازی خاندان ھمیشہ کی طرح دونوں اضلاع کے عوام کل خدمت دلو جان سے جاری رکھے گی



