اوکاڑہ: محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ، فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی کا مرکزی امام بارگاہ کا دورہ اور محرم الحرام کے انتظامات کی ہدایات انہوں نے مرکزی امام بارگاہ کا تفصیلی دورہ کیا اور محرم الحرام کے پرامن و پروقار انعقاد کے سلسلہ میں انتظامات کے لیے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران اور امام بارگاہ انتظامیہ کے عہدیداران نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کو محرم الحرام کے دوران صفائی ستھرائی، لائٹنگ اور عزاداروں کے لیے دیگر سہولیات اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ احمد سلیم چشتی نے تمام متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکیورٹی اور بہترین انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ امن و امان کے قیام اور عزاداروں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، اور اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں امام بارگاہ انتظامیہ نے انتظامات بارے گذارشات پیش کیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے افسران کو ہدایات دیں کہ جلوسوں کے روٹس کی مرمت، لٹکتی ہوئی بجلی کی تاروں کی درستگی اور صفائی کے نظام کو مقررہ وقت سے پہلے حتمی شکل دی جائے۔ انہوں نے تمام مکاتب فکر کے مابین بین المسلمین ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا

مزید خبریں

Back to top button