ماتلی پولیس کا گٹکا فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار

ماتلی (رپورٹ ایم آر گدی/جانو ڈاٹ پی کے) ماتلی پولیس نے گٹکا فروشی کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرتے ہوئے سریوال کالونی اور ریلوے کوارٹرز کے علاقے میں کامیاب چھاپہ مار کارروائی کے دوران مبینہ انڈین گٹکا فروش خاتون شبانہ میمن اور مین گٹکا سپلائر سہیل عرف کچرو ملاح کو گرفتار کر لیا، ایس ایچ او ماتلی محمود احمد خان اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں سفینہ گٹکا بھی برآمد کرنے میں کامیاب رہے، جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف ماتلی تھانے میں ایف آئی آر نمبر 158/2026 درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، پولیس حکام کے مطابق گٹکا فروشی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔#

مزید خبریں

Back to top button