ایران نےامریکا کیساتھ مذاکرات روک دیئے،آبنائے ہرمز،آبنائے المندب کاایجنڈافعال کرنے کا اشارہ

بیروت/تہران/واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)ایران نے امریکا کےساتھ مزاکرات روک دیئے۔ایرانی خبررساں ایجنسی تسنیم کا کہنا ہے کہ لبنان میں بڑھتے ہوئے اسرائیلی حملوں کے باعث ایرانی مذاکراتی وفد نے امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ روک دیا ہے۔ایران نے واضح کیا ہے کہ جب تک لبنان اور غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے خاتمے سے متعلق اس کے مطالبات پورے نہیں ہوتےاس وقت تک کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مزاحمتی محاذ اور ایران نے اپنی حکمت عملی کے تحت آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کرنے اور آبنائے باب المندب سمیت دیگر محاذوں کو فعال کرنے کا ایجنڈا طے کر لیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button