پٹرول اور ڈیزل کے بعد طیاروں کاایندھن اور لائٹ ڈیزل بھی سستا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) پٹرول اور ڈیزل کے بعد اب طیاروں کے ایندھن اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 56 روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 238 روپے 87 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔ اس سے قبل جیٹ فیول 295 روپے 84 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔
اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 44 روپے 77 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 199 روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق جیٹ فیول اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔



