خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ، پشاور (جانوڈاٹ پی کے)سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

کوئٹہ، پشاور (جانوڈاٹ پی کے)سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے جنوبی وزیرستان میں عزمِ استحکام وژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جبکہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا گیا۔
دوسری جانب بلوچستان میں بھی فتنہ الہندوستان کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ گورندر اور ماشکیل کے علاقوں میں کارروائیوں کے دوران مزید 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ماشکیل میں دہشت گردوں نے سکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور بعد ازاں فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فرار ہونے والے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان میں کارروائیاں آپریشن ردالفتنہ 3 اور عزمِ استحکام وژن کے تحت کی گئیں۔ سکیورٹی فورسز نے ملک بھر سے دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔