پاکستانی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عظیم ہیں،ان رہنماؤں نے ایران سے ڈیل میں بہت مدد دی:ٹرمپ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاکستان کے وزیراعظم عظیم ہیں، پاکستانی رہنماؤں نےایران سے ڈیل میں بہت مدد دی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کی گئی ہے۔

صدر ٹرمپ نے امریکی ویب سائٹ کو انٹرویو دہتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیرعظیم آدمی ہیں اور پاکستان کے وزیراعظم بھی عظیم ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنے وزیراعظم کا مکمل احترام کرتے ہیں جو بہت خوب صورت بات ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانی رہنماؤں نے ایران سے ڈیل میں بہت مدد دی، پاکستانی قیادت ایرانی قیادت اور ایرانی قوم کو جانتی تھی۔

بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدر سمتبر میں امریکا کا دورہ کریں گے،  ایران کے معاملے میں چین نے بھی اہم کردار اداکیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ  نے کہا کہ  چین ایران سے اپنی ضروریات کا 50 فیصد تیل خریدتا ہے۔ اسرائیل کے ساتھ امریکا کے بہترین تعلقات ہیں۔

اس کے علاوہ صدر ٹرمپ نے کہا کہ رواں سال کسی وقت دوبارہ چین جاؤں گا۔

مزید خبریں

Back to top button