وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک بار پھر ایران کے دورے پر روانہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک بار پھر ایران کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اپنے دورے کے دوران محسن نقوی ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں پاک ایران تعلقات اور جاری سفارتی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق وہ اسلام آباد میں طے پانے والے ایم او یو پر ایرانی قیادت کو مبارکباد بھی پیش کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں مذاکرات کے اگلے مرحلے اور خطے کی مجموعی صورتحال بھی زیر بحث آئے گی، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی بات چیت متوقع ہے۔
یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان خطے میں سفارتی سرگرمیوں اور مذاکراتی عمل کو مزید فعال بنانے کی کوششیں کر رہا ہے۔



