ماتلی،30سالہ شادی شدہ خاتون کی تشددزدہ لاش گھر سے برآمد

ماتلی (رپورٹ ایم آر گدی )تعلقہ ماتلی کے گاؤں پوڑھو لاشاری، جو تھانہ ٹنڈو غلام علی کی حدود میں واقع ہے، میں 30 سالہ شادی شدہ خاتون فہمیدہ زوجہ موسیٰ کا مبینہ تشدد زدہ لاش گھر سے برآمد ہوا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تعلقہ اسپتال منتقل کردیا۔ مقتولہ کے ورثا نے خاتون کے شوہر اور دیور پر قتل کا الزام عائد کیا ہے، جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے دیور افضل کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ صبح سویرے پیش آیا اور مبینہ طور پر لاش کی تدفین کی تیاریاں جاری تھیں کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔



