لاڑکانہ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

لاڑکانہ(رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)لاڑکانہ میں نامعلوم افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی جس میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا، تھانہ سول لائن کے حدود میں ڈیوٹی پر مامور ون فائیو کے اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں مجیب الرحمٰن سولنگی اور نعمت اللہ میمن شدید زخمی ہوئے گئے جن کو ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا جہاں پر مجیب الرحمٰن سولنگی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے بھاری نفری ٹراما سینٹر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق فرار ملزمان کا پتا لگانے کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے چیک کئے جا رہے ہیں.



