بدین:نندو تھانے سے آئس فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم فرار ہو گیا

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)نندو تھانے سے آئس فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم فرار ہو گیا ذرائع کے مطابق آئس فروخت کرنے والے ملزم ریاض عرف کانٹو شیدی کو نندو پولیس نے گزشتہ شام گرفتار کیا تھا۔ ملزم ریاض شیدی نندو تھانے کی لاک اپ میں بند تھا۔ ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار جب اسے پیشاب کروانے کے لیے لاک اپ سے باہر لایا تو ملزم موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تھانے سے فرار ہو گیا مزم کے فرار ہونے کے بعد نندو پولیس میں کھلبلی مچ گئی۔ نندو تھانے کے عملے نے ملزم کی گرفتاری کے لیے نندو اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں سخت ناکہ بندی کر دی ہے، تاہم تاحال پولیس ملزم کو دوبارہ گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔



