بدین کے گاکھڑا ہاؤس میں شہید مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو کی 44ویں سالگرہ منائی گئی

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)بدین کے گاکھڑا ہاؤس میں شہید مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو کی 44ویں سالگرہ منائی گئی۔ اس موقع پر سالگرہ کا کیک پارٹی کے سینئر ساتھیوں استاد علی محمد قمبراںی، استاد الہٰ بخش خاصخیلی، رسول بخش دل، شجاعت خواجہ، نواز میمن، شہنواز شانی، فیاض چانڈیو، ایاز چانڈیو، بابو ترک، اختر فاروقی، سرفراز انصاری، ایاز ملاح، کاشف انصاری، علی محمد شاہ، عادل میمن، حسن بھرگڑی، بابو انڑ، مامو ملاح، لالا رمضان، امین سومرو اور دیگر دوستوں نے کاٹا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے جونیئر ذوالفقار بھٹو کے ایچ آئی وی اور ایڈز کے خلاف جاری مشن میں مکمل تعاون اور بھرپور ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایچ آئی وی اور ایڈز کے خلاف آگاہی اور جدوجہد کے میدان میں جونیئر ذوالفقار بھٹو کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا گیا



