اوکاڑہ:عیدالاضحیٰ پر تاریخ کے سب سے بڑا میگا صفائی آپریشن کے3دن مکمل

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )عیدالاضحیٰ پر تاریخ کے سب سے بڑا میگا صفائی آپریشن کے تین دن مکمل، ستھرا پنجاب کے اہلکار عید کے تینوں روز قربانی کی جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے کے لیے متحرک رہے۔ ڈپٹی کمشنر کی خصوصی پر ہدایت مانیٹرنگ کا عمل بھرپور انداز میں جاری رکھا گیا۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا ہے کہ عید کے تیسرے روز ضلع بھر میں قربانی کے جانوروں کی 1885 ٹن آلائشیں تلف کی گئیں۔ عید کے تین دن میں 4857 ورکرز نے جانوروں کی 9337 ٹن آلائشیں تلف کیں۔ 1160 گاڑیوں اور مشینری نے میگا آپریشن میں لوجسٹک سپورٹ فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کی کلیکشن کے لیے 162 کیمپس 24 گھنٹے فعال رہے۔ عید کے تین ایام میں مجموعی طور 2505 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ ضلع بھر کے مختلف علاقوں کو تعفن سے پاک کرنے کے لیے عرق گلاب کے پانی سے واش کیا گیا۔ عیدالاضحیٰ پر صفائی ستھرائی کے مثالی اقدامات پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ صفائی ستھرائی کے تاریخی اقدامات اور بہترین کارکردگی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔



