دنیا بھر سے آئے تقریباً 18لاکھ عازمین حج منیٰ پہنچ گئے

مکہ مکرمہ(جانوڈاٹ پی کے)مناسک حج کے پہلے مرحلے میں دنیا بھر سے آئے تقریباً 18لاکھ عازمین حج خیموں کے شہر منیٰ پہنچ گئے۔

 عازمین آج رات منیٰ میں قیام کریں گے اور کل 9 ذی الحج کو  نماز فجر کے بعد حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کے لیے عرفات روانہ ہو ں گے۔

منیٰ اور عرفات میں موسم شدید گرم ہے،  سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق یومِ عرفہ پر بھی درجہ حرارت تقریباً 45 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

سعودی حکام نے مقدس مقامات پر سایہ دار جگہوں ، مسٹ فین اور طبی سہولیات میں اضافہ کردیا۔

سعودی حکام نے عازمین کو  زیادہ مقدار میں پانی کا استعمال کرنے اور ہدایات پر عمل  کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button