صارفین نےاسما عباس کے برانڈ کو’’اُڑا‘‘کررکھ دیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اسماعباس کے برانڈ کی عید کلیکشن پرصارفین کی جانب سے کڑی تنقید کی جارہی ہے،جس پر انکی بیٹی زارا نور عباس نے والدہ کا دفاع کرتے ہوئے خاموشی توڑ دی ہے۔اداکارہ اسماء عباس نے اپنے برانڈکی عید کلیکشن متعارف کروائی،تاہم سوشل میڈیاصارفین نے ڈیزائنز کو بھارتی پنجابی ثقافت سے مشابہ قرار دیتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا،ایک صارف نے لکھا کہ یہ کوئی بکروں کی وارڈ روب لگتی ہے۔اسی پر زارا نور عباس نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئےکہا کہ ایسے ملک میں جہاں اظہارِ رائے کی آزادی کو بھی ٹرولنگ کا جواز بنا لیا جاتا ہے، خاص طور پر جب بات آرٹ اور سیلف ایکسپریشن کی ہو۔زارا نے والدہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کمال ہیں اور میں آپ سے محبت کرتی ہوں کیونکہ آپ حقیقت پسند اور منفرد ہیں۔



