سلمان خان مداح کے پاؤں پر گاڑی چڑھنے پر ڈرائیور سے برہم

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان ایک تقریب میں شرکت کے لیے سیاسی رہنما آشیش شیلار کی رہائش گاہ پہنچے تو مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کی گاڑی کو گھیر لیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار ہجوم کو پیچھے ہٹانے اور گاڑی کے لیے راستہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اسی دوران ڈرائیور نے ہجوم کے درمیان سے گاڑی آگے بڑھانے کی کوشش کی تو ایک مداح کا پاؤں گاڑی کے نیچے آگیا، جس کے باعث وہ تکلیف میں مبتلا ہوگیا۔

ویڈیو میں سلمان خان کو صورتحال پر برہم ہوتے اور ڈرائیور کو ڈانٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکار نے ڈرائیور کے ہاتھ پر بھی ہاتھ مارا اور اسے گاڑی ہجوم سے دور لے جانے کی ہدایت کی۔

واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ بعض صارفین نے سلمان خان کی مداخلت کو مداح کو مزید نقصان سے بچانے کی کوشش قرار دیا، جبکہ کچھ نے ڈرائیور کو ہاتھ مارنے پر اداکار کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزید خبریں

Back to top button