حکومت نے مذاکرات کیلئے ایک بار پھر جماعت اسلامی سے رابطہ کر لیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)حکومت نے پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کیلئے لانگ مارچ کے معاملے پر ایک بار پھر مذاکرات کیلئے جماعت اسلامی سے رابطہ کر لیا ۔
وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے رابطہ میں ہفتے کے روز مذاکرات کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
احسن اقبال نے کہا کہ معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں، حکومت ہفتہ کے روز جماعت اسلامی سے مذاکرات کی خواہاں ہے۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمٰن اور سینیئر قیادت سے مشاورت کے بعد جواب دیں گے، پیٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا۔
جماعت اسلامی اورحکومت کے درمیان مذاکرات کے پانچ دورہو چکے ہیں۔



